العربية (الأصل)
1293 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، قَالَ: كُنْتُ سَاقِيَ الْقَوْمِ، فِي مَنْزِلِ أَبِي طَلْحَةَ، وَكَانَ خَمْرُهُمْ يَوْمَئِذٍ الْفَضِيخَ فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنَادِيًا يُنَادِي: أَلاَ إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ قَالَ: فَقَالَ لِي أَبُو طَلْحَةَ: اخْرُجْ فَأَهْرِقْهَا فَخَرَجْتُ فَهَرَقْتُهَا، فَجَرَتْ[ص:11]فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: قَدْ قُتِلَ قَوْمٌ وَهِيَ فِي بُطُونِهِمْ فَأَنْزَلَ اللهُ(لَيْسَ عَلَى الَّذِين آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا)الآية
الترجمة الإنجليزية
Anas (may Allah be pleased with him) said: I was serving drinks to the people in the house of Abu Talhah. Their wine at that time was made from dates (fadikh). The Messenger of Allah (peace be upon him) ordered a caller to announce: "Indeed, wine has been prohibited!" Abu Talhah said to me: "Go out and pour it away." So I went out and poured it away, and it flowed through the streets of Madinah. Some people said: "Some people were killed while it (wine) was in their stomachs." Then Allah revealed: "There is no blame upon those who believe and do righteous deeds for what they have consumed (before the prohibition)." (Al-Ma'idah: 93)
الترجمة الأردية
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے مکان میں لوگوں کو شراب پلا رہا تھا، ان دنوں کھجور ہی کی شراب پیا کرتے تھے (پھر وہ جونہی شراب کی حرمت پر آیت قرآنی اتری) تو رسولِ کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک منادی سے ندا کرائی کہ”شراب حرام ہو گئی ہے“۔ انہوں نے کہا (یہ سنتے ہی) ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ باہر لے جا کر اس شراب کو بہا دے، چنانچہ میں نے باہر نکل کر ساری شراب بہا دی، شراب مدینے کی گلیوں میں بہنے لگی تو بعض لوگوں نے کہا: یوں معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ اس حالت میں قتل کر دیے گئے ہیں کہ شراب ان کے پیٹ میں موجود تھی، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾”وہ لوگ جو ایمان لائے اور عمل صالح کیے، ان پر ان چیزوں کا کوئی گناہ نہیں ہے جو وہ پہلے کھا چکے ہیں“[سورة المائدة: 93]۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1293]
