العربية (الأصل)
عَنْإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ، أَنَّعُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّأَتَى الْمَسْجِدَ الأَقْصَى فَصَلَّى فِيهِ، فَلَحِقَهُ نَاسٌ يَمْشُونَ مَعَهُ، فَقَالَ: مَا جَاءَكُمْ؟ قَالُوا: لِصُحْبَتِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِئْنَا لِنُسَلِّمَ عَلَيْكَ وَلِنَسْمَعَ مِنْكَ، قَالَ: أَنْزِلُوا فَصَلُّوا، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ مَاتَ وَلَمْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَمْ يَتَنَدَّ مِنَ الدِّمَاءِ الْحَرَامِ شَيْءٍ دَخَلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ".
الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever does not ask Allah, He becomes angry with him."
الترجمة الأردية
عبدالرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں کہ بے شک سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ مسجد اقصیٰ میں آئے اور اس میں نماز پڑھی، انہیں کچھ لوگ ملے، وہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ چلنے لگے، انہوں نے کہا کہ تم کیسے آئے؟ کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ کی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے صحبت ہے، ہم آئے ہیں تاکہ آپ کو سلام کہیں اور آپ سے سنیں۔ فرمایا کہ اترو اور نماز پڑھو، پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو فرماتے ہوئے سنا:”جو مرا اور کسی چیز کو بھی اللہ کا شریک نہ بنایا اور حرام خونوں میں سے کسی چیز کو نہ بہایا، وہ جنت میں، جنت کے دروازوں میں سے جس سے چاہے گا، داخل ہو جائے گا۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 253]
