العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الدُّئِلِ يُقَالُ لَهُ بُسْرُ بْنُ مِحْجَنٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ فِي مَجْلِسٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ يُصَلِّي ثُمَّ رَجَعَ وَمِحْجَنٌ فِي مَجْلِسِهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ «مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَ النَّاسِ أَلَسْتَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ؟ » قَالَ بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَكِنِّي قَدْ كُنْتُ صَلَّيْتُ فِي أَهْلِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ «إِذَا جِئْتَ فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ»
الترجمة الإنجليزية
Mihjan al-Duili narrated: The Messenger of Allah (peace be upon him) entered the mosque and saw a man who had finished his prayer prostrating. The Prophet said: 'He has offered himself to Allah as a rider mounts his mount.'
الترجمة الأردية
حضرت محجن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک مجلس میں تھے۔ اذان ہوئی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھنے تشریف لے گئے اور واپس آئے جبکہ محجن اپنی جگہ بیٹھے تھے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تجھے لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟ کیا تو مسلمان نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ! لیکن میں اپنے گھر والوں کے ساتھ نماز پڑھ چکا تھا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تو آئے تو لوگوں کے ساتھ نماز پڑھ اگرچہ تو نماز پڑھ چکا ہو۔
