العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ بِمِصْرَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ الْمَخْزُومِيُّ بِالْمَدِينَةِ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ الْخَطْمِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ إِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتَكُمْ فَسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا وَإِذَا طَعِمْتُمْ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَإِذَا سَلَّمَ أَحَدُكُمْ حِينَ يَدْخُلُ بَيْتَهُ وَذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى طَعَامِهِ يَقُولُ الشَّيْطَانُ لِأَصْحَابِهِ لَا مَبِيتَ لَكُمْ وَلَا عَشَاءَ وَإِذَا لَمْ يُسَلِّمْ أَحَدُكُمْ وَلَمْ يُسَمِّ يَقُولُ الشَّيْطَانُ لِأَصْحَابِهِ أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ وَالْعَشَاءَ
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Jabir ibn Abdullah (may Allah be well pleased with them both) narrated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'When you enter your houses, greet your families with peace; and when you eat, mention the name of Allah. When one of you gives the greeting of peace upon entering his home and mentions the name of Allah over his food, Satan says to his companions: "There is no lodging for you here and no supper." But when one of you does not give the greeting nor mentions the name [of Allah], Satan says to his companions: "You have got your lodging and supper."'
الترجمة الأردية
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 'جب تم اپنے گھروں میں داخل ہو تو اپنے گھر والوں پر سلام کرو؛ اور جب کھانا کھاؤ تو اللہ کا نام لو۔ جب تم میں سے کوئی اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرے اور کھانے پر اللہ کا نام لے تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے: تمہارے لیے نہ رات کی جگہ ہے نہ رات کا کھانا۔ اور جب تم میں سے کوئی سلام نہ کرے اور نہ نام لے تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے: تم نے رات کی جگہ اور رات کا کھانا پا لیا۔'
