الترجمة الإنجليزية
Umar ibn al-Khattab (may Allah be pleased with him) said: I once donated a horse for riding in the cause of Allah. The person who had it neglected it. I wanted to buy it back, thinking he would sell it cheaply. I asked the Prophet (peace be upon him) about it, and he said: "Do not buy it, even if he gives it to you for one dirham. The one who takes back his charity is like one who swallows his own vomit."
الترجمة الأردية
امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک مرتبہ) میں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا سواری کے لیے دیا تو جس شخص کے پاس وہ گھوڑا تھا اس نے اس کی کچھ قدر نہ کی۔ میں نے ارادہ کیا کہ میں اس کو خرید لوں (کیونکہ) میں نے یہ خیال کیا تھا کہ وہ اس کو سستا فروخت کر دے گا لہٰذا میں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے اس بارے میں پوچھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم نہ خریدو اگرچہ تمہیں وہ ایک درھم کا ہی کیوں نہ دے بیشک اپنے صدقہ کا واپس کر لینے والا ایسا ہے جیسے اپنی قے کا کھانے والا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 757]
