الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that some poor people came to the Prophet (peace be upon him) and said: "The wealthy have taken all the high ranks and eternal bliss. They pray as we pray, fast as we fast, and they have surplus wealth with which they perform Hajj, Umrah, Jihad, and give charity." The Prophet (peace be upon him) said: "Shall I not tell you something that, if you act upon it, you will catch up with those who have surpassed you, and no one after you will surpass you, and you will be the best among the people you live with — except one who does the same? Say 'SubhanAllah' thirty-three times, 'Alhamdulillah' thirty-three times, and 'Allahu Akbar' thirty-three times after every prayer." The narrator said: "We then disagreed among ourselves, and some said: 'We should say SubhanAllah thirty-three times, Alhamdulillah thirty-three times, and Allahu Akbar thirty-four times.' So I went back to the Prophet (peace be upon him), and he said: 'Say SubhanAllah, Alhamdulillah, and Allahu Akbar, each thirty-three times.'"
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس کچھ نادار لوگ آئے اور انھوں نے کہا کہ زیادہ دولت والے لوگ بڑے بڑے درجے اور دائمی عیش حاصل کر رہے ہیں، وہ نماز پڑھتے ہیں جیسا کہ ہم نماز پڑھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں جس طرح ہم روزہ رکھتے ہیں (غرض جو عبادت ہم کرتے ہیں وہ اس میں شریک ہیں اور) ان کے پاس مال دولت کی زیادتی ہے جس سے وہ حج کرتے ہیں، عمرہ کرتے ہیں اور جہاد کرتے ہیں اور صدقہ دیتے ہیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا میں تم سے ایک ایسی بات نہ بیان کروں کہ اگر اس پر عمل کرو تو جو لوگ تم سے آگے نکل گئے ہوں تم ان کو پا لو اور تمہیں تمہارے بعد کوئی نہ پائے گا اور تم ان تمام لوگوں میں، جن کے درمیان تم ہو بہتر ہو جاؤ گے سوائے اس کے جو اسی کے مثل عمل کرے۔ لہٰذا تم ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمدللہ اور 33 مرتبہ اللہ اکبر پڑھ لیا کرو۔ راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد ہم لوگوں نے اختلاف کیا اور ہم میں سے بعض نے کہا کہ ہم 33 مرتبہ تسبیح پڑھیں گے اور 33 مرتبہ تحمید اور 34 مرتبہ تکبیر پڑھیں گے تو میں نے پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”سبحان اللہ، الحمدللہ اور اللہ اکبر یہ سب 33، 33 مرتبہ ہو جائے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 479]
