الترجمة الإنجليزية
Ka'b ibn Malik (may Allah be pleased with him) reported that he demanded repayment of a debt from Ibn Abi Hadrad in the mosque. Their voices rose until the Messenger of Allah (peace be upon him) heard them from his room. He came out, lifted the curtain of his chamber, and called out: "O Ka'b!" Ka'b replied: "Here I am, O Messenger of Allah." The Prophet said: "Reduce your debt by this much" — and he gestured, meaning half. Ka'b said: "I have done so, O Messenger of Allah." The Prophet then told the debtor: "Get up and pay him."
الترجمة الأردية
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے مسجد میں ابن ابی حدرد سے اس قرض کا تقاضا کیا جو ان پر تھا۔ پس دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں یہاں تک کہ انھیں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے سنا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمگھر میں تھے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمان کے پاس تشریف لائے یہاں تک کہ اپنے حجرہ کا پردہ الٹ دیا اور آواز دی:”اے کعب! انھوں نے عرض کی لبیک یا رسول اللہ! آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم اپنے اس قرض سے کچھ کم کر دو اور اس کی طرف اشارہ کیا یعنی نصف (کم کر دو)۔“کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں نے کم کر دیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے (ابن ابی حدرد سے) فرمایا:”اٹھ اور اسے ادا کر دے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 287]
