الترجمة الإنجليزية
Narrated Abdullah bin Az-Zubair (may Allah be pleased with him): I and Umar bin Abi Salamah were left among the women due to our young age. I looked and saw Az-Zubair on his horse, going back and forth two or three times to Banu Quraizah. When I returned, I said: "O father! I saw you going back and forth to Banu Quraizah." He said: "Did you see me, my son?" I said: "Yes." He said: "The Messenger of Allah had asked: 'Is there anyone who will go to Banu Quraizah and bring back news?' So I went, and when I returned, the Prophet combined both his parents for me and said: 'May my father and mother be sacrificed for you.'"
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں اور عمر بن ابی سلمہ (کم سنی کی وجہ سے) عورتوں میں چھوڑ دیے گئے پھر میں نے جو نگاہ کی تو دیکھا کہ زبیر رضی اللہ عنہ اپنے گھوڑے پر سوار ہیں اور دو بار یا تین بار بنی قریظہ کے یہودیوں کے پاس گئے اور آئے۔ جب میں لوٹ کر آیا تو میں نے کہا کہ اے ابا جان! میں نے دیکھا کہ آپ بنی قریظہ کی طرف آتے اور جاتے تھے (یہ کیا معاملہ تھا)؟ انھوں نے کہا کہ بیٹا تو نے مجھے دیکھا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انھوں نے کہا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کوئی ایسا ہے جو بنی قریظہ کے پاس جائے اور ان کی خبر لائے؟“پس میں گیا اور (خبر لایا) جب واپس آیا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی ماں اور باپ دونوں کو میرے لیے جمع کیا اور فرمایا:”میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1534]
