العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا خَيْثَمَةُ، حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ، قَالَ عَلِيٌّ ـ رضى الله عنه ـ إِذَا حَدَّثْتُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَدِيثًا فَوَاللَّهِ، لأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ أَكْذِبَ عَلَيْهِ، وَإِذَا حَدَّثْتُكُمْ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْحَرْبَ خَدْعَةٌ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " سَيَخْرُجُ قَوْمٌ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، حُدَّاثُ الأَسْنَانِ، سُفَهَاءُ الأَحْلاَمِ، يَقُولُونَ مِنْ خَيْرِ قَوْلِ الْبَرِيَّةِ، لاَ يُجَاوِزُ إِيمَانُهُمْ حَنَاجِرَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، فَأَيْنَمَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاقْتُلُوهُمْ، فَإِنَّ فِي قَتْلِهِمْ أَجْرًا لِمَنْ قَتَلَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Suwaid bin Ghafla (may the mercy of Allah be upon him) narrates that Hadrat Ali al-Murtada (may Allah ennoble his countenance) said: 'When I narrate to you a hadith from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), then by Allah, falling from the sky would be more beloved to me than attributing a lie to him. But when I speak to you about matters between ourselves, then know that warfare is a stratagem. And I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declare: In the last days, there will emerge young, foolish people who will recite the best words of creation, but their faith will not pass beyond their throats. They will leave the religion as an arrow passes through its prey. Wherever you find them, kill them, for there will be reward on the Day of Resurrection for whoever kills them.'
الترجمة الأردية
حضرت سوید بن غفلہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے فرمایا: جب میں تم سے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کروں تو اللہ کی قسم! میرا آسمان سے گر جانا مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ باندھوں۔ اور جب میں تم سے اپنے اور تمہارے درمیان کی باتیں کروں تو (جان لو کہ) جنگ ایک حکمت عملی ہے۔ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آخری زمانے میں کچھ نوعمر بے عقل لوگ نکلیں گے، وہ مخلوق کی بہترین بات (قرآن و حدیث) پڑھیں گے مگر ایمان ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے۔ تم انہیں جہاں پاؤ قتل کرو کیونکہ ان کو قتل کرنے والے کو قیامت کے دن اجر ملے گا۔
