العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أُسَامَةَ، كَلَّمَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي امْرَأَةٍ فَقَالَ " إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا يُقِيمُونَ الْحَدَّ عَلَى الْوَضِيعِ، وَيَتْرُكُونَ الشَّرِيفَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ فَاطِمَةُ فَعَلَتْ ذَلِكَ لَقَطَعْتُ يَدَهَا ".
الترجمة الإنجليزية
Abu al-Walid narrated to us, al-Layth narrated to us, from Ibn Shihab, from 'Urwah, from Umm al-Mu'minin Hadrat 'A'ishah (may Allah be well pleased with her), that Hadrat Usamah (may Allah be well pleased with him) spoke to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) regarding a woman (to intercede for her). He stated: "Those before you were destroyed because they used to carry out the prescribed punishment on the lowly and leave the noble. By the One in Whose Hand is my soul! If Hadrat Fatimah were to do that, I would cut off her hand."
الترجمة الأردية
ہم سے حضرت ابوالولید نے بیان کیا، ہم سے لیث نے بیان کیا، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا کہ حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ایک عورت کے بارے میں (سفارش کی خاطر) بات کی تو آپ نے ارشاد فرمایا: "تم سے پہلے لوگ اسی لیے ہلاک ہوئے کہ وہ چھوٹے (کمزور) شخص پر حد لگاتے تھے اور بڑے (شریف) کو چھوڑ دیتے تھے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر فاطمہ بھی ایسا کرتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔"
