العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى ثَلاَثِ طَرَائِقَ، رَاغِبِينَ رَاهِبِينَ وَاثْنَانِ عَلَى بَعِيرٍ، وَثَلاَثَةٌ عَلَى بَعِيرٍ، وَأَرْبَعَةٌ عَلَى بَ��ِيرٍ، وَعَشَرَةٌ عَلَى بَعِيرٍ وَيَحْشُرُ بَقِيَّتَهُمُ النَّارُ، تَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا، وَتَبِيتُ مَعَهُمْ حَيْثُ بَاتُوا، وَتُصْبِحُ مَعَهُمْ حَيْثُ أَصْبَحُوا، وَتُمْسِي مَعَهُمْ حَيْثُ أَمْسَوْا ".
الترجمة الإنجليزية
Mu'alla ibn Asad narrated to us, Wuhayb narrated to us, from Ibn Tawus, from his father, from Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him), that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "People will be gathered in three ways: hopeful and fearful; two on a camel, three on a camel, four on a camel, and ten on a camel; and the Fire will drive the rest of them — it will rest with them wherever they rest at midday, spend the night with them wherever they spend the night, stay with them wherever they are in the morning, and remain with them wherever they are in the evening."
الترجمة الأردية
ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا، ہم سے وہیب نے بیان کیا، ابن طاؤس سے، ان کے والد سے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "لوگ تین طریقوں سے اٹھائے جائیں گے: ایک (جنت کی) طلب رکھنے والے اور (دوزخ سے) ڈرنے والے، اور دو ایک اونٹ پر، تین ایک اونٹ پر، چار ایک اونٹ پر اور دس ایک اونٹ پر، اور باقی لوگوں کو آگ ہانکے گی، جہاں وہ دوپہر کو ٹھہریں گے وہ ان کے ساتھ ٹھہرے گی، جہاں وہ رات گزاریں گے وہ ان کے ساتھ رات گزارے گی، جہاں وہ صبح کریں گے وہ ان کے ساتھ صبح کرے گی اور جہاں وہ شام کریں گے وہ ان کے ساتھ شام کرے گی۔"
