العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ، أَتَيْنَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ، فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ يَوْمًا وَلَيْلَةً، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَحِيمًا رَفِيقًا، فَلَمَّا ظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَهَيْنَا أَهْلَنَا أَوْ قَدِ اشْتَقْنَا سَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا بَعْدَنَا فَأَخْبَرْنَاهُ قَالَ " ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُوهُمْ ـ وَذَكَرَ أَشْيَاءَ أَحْفَظُهَا أَوْ لاَ أَحْفَظُهَا ـ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Malik bin Huwairith (may Allah be well pleased with him) narrates: 'We came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), all of us being young men of about the same age. We stayed with him for twenty days and nights. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was exceedingly compassionate and kind. When he perceived our longing for our families, he asked us whom we had left behind, and we informed him. He then stated: Return to your families, stay among them, teach them (the religion) and enjoin them (to do good) - and he mentioned many things which I remember or do not remember - and pray as you have seen me praying. When the time of prayer comes, let one of you call the Adhan and let the eldest among you lead the prayer.'
الترجمة الأردية
حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے اور ہم سب ہم عمر نوجوان تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت مبارک میں ہمارا بیس دن و رات قیام رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بڑے رحم دل اور ملنسار تھے۔ جب آپ نے محسوس فرمایا کہ ہمیں اپنے گھر والوں کی یاد ستا رہی ہے تو پوچھا کہ اپنے پیچھے کسے چھوڑ کر آئے ہو؟ ہم نے بتایا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے گھر والوں کے پاس واپس جاؤ، ان میں رہو، انہیں (دین) سکھاؤ اور (نیکی کا) حکم دو - اور آپ نے بہت سی باتیں بتائیں جو مجھے یاد ہیں یا نہیں - اور نماز اسی طرح پڑھو جیسا تم نے مجھے پڑھتے دیکھا ہے، اور جب نماز کا وقت آئے تو تم میں سے ایک اذان دے اور جو سب سے بڑا ہو وہ امامت کرائے۔
