العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ،. قَالَ الأَعْمَشُ وَحَدَّثَنِي مُسْلِمٌ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، ذُكِرَ عِنْدَهَا مَا يَقْطَعُ الصَّلاَةَ الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ فَقَالَتْ شَبَّهْتُمُونَا بِالْحُمُرِ وَالْكِلاَبِ، وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي، وَإِنِّي عَلَى السَّرِيرِ ـ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ـ مُضْطَجِعَةً فَتَبْدُو لِي الْحَاجَةُ، فَأَكْرَهُ أَنْ أَجْلِسَ فَأُوذِيَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَنْسَلُّ مِنْ عِنْدِ رِجْلَيْهِ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat ' Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) — through two chains — that the things which invalidate the prayer were mentioned in her presence: a dog, a donkey, and a woman. She said, 'You have equated us with donkeys and dogs! By Allah, I have seen the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) praying while I lay on the bed between him and the Qiblah. Whenever I had a need, I disliked sitting up in front of him and thereby causing him inconvenience, so I would slip away quietly from the side of his feet.'
الترجمة الأردية
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم نے اسود سے بیان کیا، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے — (دوسری سند) اور اعمش نے کہا مجھ سے مسلم بن صبیح نے مسروق کے واسطے سے بیان کیا، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہ آپ کے سامنے ان چیزوں کا ذکر ہوا جو نماز توڑ دیتی ہیں یعنی کتا، گدھا اور عورت۔ آپ نے فرمایا: تم لوگوں نے ہمیں گدھوں اور کتوں کے برابر کر دیا! اللہ تعالیٰ کی قسم! میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا، میں چارپائی پر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلے کے بیچ میں لیٹی ہوئی تھی۔ مجھے کوئی ضرورت پیش آتی تو چونکہ یہ بات پسند نہیں تھی کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بیٹھوں اور اس طرح آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو تکلیف ہو، اس لیے میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں کی طرف سے آہستگی سے نکل جاتی تھی۔
