العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا لَهُ عَلَيْهِ، فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَسْجِدِ، فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي بَيْتِهِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى كَشَفَ سِجْفَ حُجْرَتِهِ وَنَادَى " يَا كَعْبُ بْنَ مَالِكٍ، يَا كَعْبُ ". قَالَ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَشَارَ بِيَدِهِ أَنْ ضَعِ الشَّطْرَ مِنْ دَيْنِكَ. قَالَ كَعْبٌ قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُمْ فَاقْضِهِ ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Ka'b bin Malik (may Allah be well pleased with him) that during the era of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), he demanded the repayment of a debt from 'Abdullah bin Abi Hadrad in the Blessed Mosque of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). Their voices grew loud until the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) heard them from his blessed chamber. He came out, lifting the curtain of his chamber, and called: 'O Hadrat Ka'b bin Malik! O Hadrat Ka'b!' He said: 'At your service, O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)!' The Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) gestured with his hand that he should reduce his debt by half. Hadrat Ka'b (may Allah be well pleased with him) said: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I have done so.' Then the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated (to Ibn Abi Hadrad): 'Get up and pay him the (remaining) debt.'
الترجمة الأردية
ہم سے احمد بن صالح نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھے یونس بن یزید نے ابن شہاب زہری سے خبر دی، انہوں نے کہا مجھ سے عبداللہ بن کعب بن مالک نے بیان کیا کہ ان کے والد حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں مسجد نبوی شریف میں عبداللہ ابن ابی حدرد سے اپنے قرض کا تقاضا کیا۔ دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حجرۂ مبارک سے سن لیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم حجرے کا پردہ ہٹا کر باہر تشریف لائے اور آواز دی: اے کعب بن مالک! اے کعب! انہوں نے عرض کیا: لبیک یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ فرمایا کہ اپنے قرض میں سے آدھا معاف کر دو۔ حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے معاف کر دیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (ابن ابی حدرد سے) ارشاد فرمایا: اٹھو اور اس کا (بقیہ) قرض ادا کرو۔
