العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سَيْفٍ، قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، قَالَ أُتِيَ ابْنُ عُمَرَ فَقِيلَ لَهُ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ الْكَعْبَةَ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فَأَقْبَلْتُ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَدْ خَرَجَ، وَأَجِدُ بِلاَلاً قَائِمًا بَيْنَ الْبَابَيْنِ، فَسَأَلْتُ بِلاَلاً فَقُلْتُ أَصَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي الْكَعْبَةِ قَالَ نَعَمْ رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ اللَّتَيْنِ عَلَى يَسَارِهِ إِذَا دَخَلْتَ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى فِي وَجْهِ الْكَعْبَةِ رَكْعَتَيْنِ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Mujahid (may Allah's mercy be upon him) who said: Someone came to Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) and said, 'Look, the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) has entered the Ka'bah!' Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) said: I came (quickly) but the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had already come out, and I found Hadrat Bilal (may Allah be well pleased with him) standing between the two doors. I asked Hadrat Bilal (may Allah be well pleased with him), 'Did the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) pray inside the Ka'bah?' He replied, 'Yes, two rak'at between the two pillars that are on your left as you enter.' Then when he (blessings and peace of Allah be upon him) came out, he offered two rak'at of prayer facing the Ka'bah.
الترجمة الأردية
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے سیف بن ابی سلیمان سے بیان کیا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے مجاہد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس ایک شخص آیا اور کہا کہ دیکھیے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کعبہ شریف کے اندر تشریف لے گئے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ میں (تیزی سے) آیا لیکن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لا چکے تھے اور میں نے دیکھا کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں دروازوں کے درمیان کھڑے ہیں۔ میں نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ شریف کے اندر نماز ادا فرمائی ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، دو رکعت اُن دو ستونوں کے درمیان جو داخل ہوتے وقت بائیں جانب ہیں۔ پھر جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو کعبہ شریف کے سامنے دو رکعت نماز ادا فرمائی۔
