العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي الْفَجْرَ، فَيَشْهَدُ مَعَهُ نِسَاءٌ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ مُتَلَفِّعَاتٍ فِي مُرُوطِهِنَّ ثُمَّ يَرْجِعْنَ إِلَى بُيُوتِهِنَّ مَا يَعْرِفُهُنَّ أَحَدٌ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to offer the Fajr prayer, and believing women would attend it wrapped in their shawls. Then they would return to their homes, and no one could recognize them (due to the darkness).
الترجمة الأردية
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہمیں شعیب نے زہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے خبر دی، فرمایا مجھے عروہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی کہ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز پڑھتے تھے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مسلمان عورتیں بھی اپنی چادریں لپیٹے ہوئے نماز میں شامل ہوتیں، پھر اپنے گھروں کو واپس جاتیں اور (اندھیرے کی وجہ سے) انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔
