العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سُمَىٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَا رَجُلٌ بِطَرِيقٍ، اشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ فَوَجَدَ بِئْرًا فَنَزَلَ فِيهَا فَشَرِبَ، ثُمَّ خَرَجَ، فَإِذَا كَلْبٌ يَلْهَثُ يَأْكُلُ الثَّرَى مِنَ الْعَطَشِ، فَقَالَ الرَّجُلُ لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الْكَلْبَ مِنَ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِي كَانَ بَلَغَ مِنِّي، فَنَزَلَ الْبِئْرَ، فَمَلأَ خُفَّهُ مَاءً، فَسَقَى الْكَلْبَ، فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ، فَغَفَرَ لَهُ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ لأَجْرًا فَقَالَ " فِي كُلِّ ذَاتِ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'A man was travelling on a road and became extremely thirsty. He found a well, climbed down into it, and drank. When he came out, he saw a dog panting and licking the mud due to excessive thirst. The man said: This dog is suffering from the same thirst as I was. So he climbed down the well again, filled his shoe with water, and gave the dog to drink. Allah the Exalted appreciated this deed of his and forgave him.' The Companions (may Allah be well pleased with them) submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! Is there a reward for us in serving animals?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'There is a reward in (showing kindness to) every living creature.'
الترجمة الأردية
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک شخص راستے میں سفر کر رہا تھا کہ اسے شدید پیاس لگی۔ اسے ایک کنواں ملا، وہ اس میں اترا اور پانی پیا۔ جب باہر آیا تو ایک کتے کو دیکھا جو ہانپ رہا تھا اور پیاس کی شدت سے مٹی چاٹ رہا تھا۔ اس شخص نے کہا: اس کتے کو بھی اتنی ہی پیاس لگی ہے جتنی مجھے لگی تھی۔ پس وہ دوبارہ کنویں میں اترا، اپنا موزہ پانی سے بھرا اور کتے کو پلایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا یہ عمل قبول فرمایا اور اس کی مغفرت فرما دی۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا جانوروں کے بارے میں بھی ہمیں اجر ملتا ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر جاندار مخلوق (پر احسان کرنے) میں اجر ہے۔
