العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ سُمَىٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَا رَجُلٌ يَمْشِي فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ، فَنَزَلَ بِئْرًا فَشَرِبَ مِنْهَا، ثُمَّ خَرَجَ فَإِذَا هُوَ بِكَلْبٍ يَلْهَثُ، يَأْكُلُ الثَّرَى مِنَ الْعَطَشِ، فَقَالَ لَقَدْ بَلَغَ هَذَا مِثْلُ الَّذِي بَلَغَ بِي فَمَلأَ خُفَّهُ ثُمَّ أَمْسَكَهُ بِفِيهِ، ثُمَّ رَقِيَ، فَسَقَى الْكَلْبَ فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ، فَغَفَرَ لَهُ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ أَجْرًا قَالَ " فِي كُلِّ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ ". تَابَعَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَالرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'A man was walking on a road when he became very thirsty. He went down a well and drank water. When he came out, he saw a dog panting and eating mud due to extreme thirst. The man said to himself: This dog is suffering from the same thirst as I was. So he went down (the well again), filled his leather sock with water, held it in his mouth, and climbed up and gave the dog water to drink. Allah the Exalted appreciated his deed and forgave him.' The Companions submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), is there reward for us in serving animals?' He stated: 'There is reward in serving every living creature.'
الترجمة الأردية
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک شخص راستے میں جا رہا تھا کہ اسے سخت پیاس لگی۔ ایک کنویں میں اتر کر پانی پیا۔ باہر آیا تو دیکھا کہ ایک کتا پیاس سے ہانپ رہا ہے اور کیچڑ چاٹ رہا ہے۔ اس نے (اپنے دل میں) کہا: یہ بھی اسی پیاس میں مبتلا ہے جو ابھی مجھے لگی تھی۔ اس نے اپنا موزہ پانی سے بھرا، منہ سے پکڑے ہوئے اوپر آیا اور کتے کو پانی پلایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کو قبول فرمایا اور اس کی مغفرت فرما دی۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہمیں جانوروں کی خدمت میں بھی اجر ملے گا؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر تر جگر (جاندار) کی خدمت میں اجر ہے۔
