العربية (الأصل)
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَقْبَلَتْ عِيرٌ، وَنَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْجُمُعَةَ، فَانْفَضَّ النَّاسُ إِلاَّ اثْنَىْ عَشَرَ رَجُلاً، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا }
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) who states: A trading caravan of camels arrived while we were offering the Friday prayer with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) (i.e., listening to the sermon). All the people except twelve men left towards it. Then this verse was revealed: And when they see some bargain or some amusement, they disperse headlong to it and leave you standing (62:11).
الترجمة الأردية
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ (تجارتی) اونٹوں کا قافلہ آیا اور ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھ رہے تھے (یعنی خطبہ سن رہے تھے)۔ لوگ بارہ آدمیوں کے سوا سب اس کی طرف چلے گئے۔ تب یہ آیت نازل ہوئی: اور جب وہ کوئی تجارت یا تماشا دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
