العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ، نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالْقَاحَةِ مِنَ الْمَدِينَةِ عَلَى ثَلاَثٍ ح. وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالْقَاحَةِ، وَمِنَّا الْمُحْرِمُ، وَمِنَّا غَيْرُ الْمُحْرِمِ، فَرَأَيْتُ أَصْحَابِي يَتَرَاءَوْنَ شَيْئًا فَنَظَرْتُ، فَإِذَا حِمَارُ وَحْشٍ ـ يَعْنِي وَقَعَ سَوْطُهُ ـ فَقَالُوا لاَ نُعِينُكَ عَلَيْهِ بِشَىْءٍ، إِنَّا مُحْرِمُونَ. فَتَنَاوَلْتُهُ فَأَخَذْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ الْحِمَارَ مِنْ وَرَاءِ أَكَمَةٍ، فَعَقَرْتُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ أَصْحَابِي، فَقَالَ بَعْضُهُمْ كُلُوا. وَقَالَ بَعْضُهُمْ لاَ تَأْكُلُوا. فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ أَمَامَنَا، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ " كُلُوهُ حَلاَلٌ ". قَالَ لَنَا عَمْرٌو اذْهَبُوا إِلَى صَالِحٍ فَسَلُوهُ عَنْ هَذَا وَغَيْرِهِ، وَقَدِمَ عَلَيْنَا هَا هُنَا.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Qatadah (may Allah be well pleased with him) narrates: 'We were with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) at al-Qahah, which is three stages from Madinah.' (Through a second chain:) Imam Bukhari (upon him be mercy) said: Hadrat Ali bin Abdullah narrated to us, Sufyan narrated to us, Salih bin Kaisan narrated to us, from Abu Muhammad, from Hadrat Abu Qatadah (may Allah be well pleased with him) who said: 'We were with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) at al-Qahah. Some of us were in Ihram and some were not. I noticed my companions pointing something out to one another. I looked and saw a wild donkey. (His whip had fallen and he asked his companions to pick it up) but they said: "We cannot help you in any way because we are in Ihram." So I picked it up myself, then approached the wild donkey from behind a hillock and hunted it. I brought it to my companions; some of them said: "Eat it," while others said: "Do not eat it." Then I came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), who was ahead of us. I asked him the ruling, and he (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Eat it; it is lawful." Amr bin Dinar said: "Go to Salih bin Kaisan and ask him about this and other hadiths; he has come to visit us here."'
الترجمة الأردية
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ سے تین منزل کے فاصلے پر مقامِ قاحہ میں تھے۔ (دوسری سند:) امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، ہم سے سفیان نے بیان کیا، ہم سے صالح بن کیسان نے بیان کیا، ان سے ابومحمد نے اور ان سے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان فرمایا: ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مقامِ قاحہ میں تھے، بعض ہم میں سے محرم تھے اور بعض غیر محرم۔ میں نے دیکھا کہ میرے ساتھی ایک دوسرے کو کچھ دکھا رہے ہیں۔ میں نے نظر اٹھائی تو ایک جنگلی گدھا تھا۔ (ان کا کوڑا گر گیا اور ساتھیوں سے اٹھانے کو کہا) لیکن ساتھیوں نے فرمایا: ہم تمہاری کسی طرح مدد نہیں کر سکتے کیونکہ ہم محرم ہیں۔ تو میں نے خود اٹھایا، پھر ایک ٹیلے کے پیچھے سے جنگلی گدھے کے قریب آیا اور اسے شکار کر لیا۔ میں اسے اپنے ساتھیوں کے پاس لایا، بعض نے فرمایا: کھاؤ، اور بعض نے فرمایا: مت کھاؤ۔ پھر میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ہم سے آگے تشریف رکھتے تھے۔ میں نے مسئلہ دریافت کیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کھا لو، یہ حلال ہے۔ عمرو بن دینار نے فرمایا: صالح بن کیسان کی خدمت میں جاؤ، اس اور دوسری حدیثوں کے متعلق دریافت کر سکتے ہو، اور وہ ہمارے پاس یہاں تشریف لائے تھے۔
