العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ فَذَكَرُوا الدَّجَّالَ أَنَّهُ قَالَ " مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ ". فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَمْ أَسْمَعْهُ وَلَكِنَّهُ قَالَ " أَمَّا مُوسَى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ إِذِ انْحَدَرَ فِي الْوَادِي يُلَبِّي ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Mujahid that he said: We were with Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) when people mentioned Dajjal and that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated that the word 'Kafir' (disbeliever) would be written between his eyes. Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) said, 'I did not hear that, but he (blessings and peace of Allah be upon him) did state: As for Hadrat Musa (upon him be peace), it is as though I can see him now, descending into the valley reciting the Talbiyah.'
الترجمة الأردية
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابن ابی عدی نے بیان کیا، ان سے ابن عون نے اور ان سے مجاہد نے بیان کیا کہ ہم حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں حاضر تھے۔ لوگوں نے دجال کا ذکر کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان «كَافِرٌ» (کافر) لکھا ہوا ہوگا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: میں نے یہ نہیں سنا، لیکن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ رہے حضرت موسیٰ علیہ السلام تو گویا میں انہیں دیکھ رہا ہوں کہ جب وادی میں اتر رہے ہیں تو تلبیہ پکار رہے ہیں۔
