العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ، يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُعْطِينِي الْعَطَاءَ فَأَقُولُ أَعْطِهِ مَنْ هُوَ أَفْقَرُ إِلَيْهِ مِنِّي فَقَالَ " خُذْهُ، إِذَا جَاءَكَ مِنْ هَذَا الْمَالِ شَىْءٌ، وَأَنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ وَلاَ سَائِلٍ، فَخُذْهُ، وَمَا لاَ فَلاَ تُتْبِعْهُ نَفْسَكَ ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) that he said: I heard Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) saying: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to give me something, and I would say, 'Give it to someone more in need than I am.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Take it. When something from this wealth comes to you while you are neither craving for it nor asking for it, then take it; and what does not come to you, do not pursue it.'
الترجمة الأردية
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے یونس نے، ان سے زہری نے، ان سے سالم نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی چیز عطا فرماتے تو میں عرض کرتا: آپ مجھ سے زیادہ محتاج کو عطا فرما دیجیے۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے: لے لو، اگر تمہیں کوئی ایسا مال ملے جس پر تمہارا خیال نہ لگا ہوا ہو اور نہ تم نے اسے مانگا ہو تو اسے قبول کر لیا کرو۔ اور جو نہ ملے تو اس کی پرواہ نہ کرو اور اس کے پیچھے نہ پڑو۔
