العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ، أَخْبَرَنَا سَعْدَانُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُجَاهِدٍ، حَدَّثَنَا مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ الطَّائِيُّ، قَالَ سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَاءَهُ رَجُلاَنِ أَحَدُهُمَا يَشْكُو الْعَيْلَةَ، وَالآخَرُ يَشْكُو قَطْعَ السَّبِيلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمَّا قَطْعُ السَّبِيلِ فَإِنَّهُ لاَ يَأْتِي عَلَيْكَ إِلاَّ قَلِيلٌ حَتَّى تَخْرُجَ الْعِيرُ إِلَى مَكَّةَ بِغَيْرِ خَفِيرٍ، وَأَمَّا الْعَيْلَةُ فَإِنَّ السَّاعَةَ لاَ تَقُومُ حَتَّى يَطُوفَ أَحَدُكُمْ بِصَدَقَتِهِ لاَ يَجِدُ مَنْ يَقْبَلُهَا مِنْهُ، ثُمَّ لَيَقِفَنَّ أَحَدُكُمْ بَيْنَ يَدَىِ اللَّهِ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ حِجَابٌ وَلاَ تُرْجُمَانٌ يُتَرْجِمُ لَهُ، ثُمَّ لَيَقُولَنَّ لَهُ أَلَمْ أُوتِكَ مَالاً فَلَيَقُولَنَّ بَلَى. ثُمَّ لَيَقُولَنَّ أَلَمْ أُرْسِلْ إِلَيْكَ رَسُولاً فَلَيَقُولَنَّ بَلَى. فَيَنْظُرُ عَنْ يَمِينِهِ فَلاَ يَرَى إِلاَّ النَّارَ، ثُمَّ يَنْظُرُ عَنْ شِمَالِهِ فَلاَ يَرَى إِلاَّ النَّارَ، فَلْيَتَّقِيَنَّ أَحَدُكُمُ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Adi bin Hatim (may Allah be well pleased with him) narrated: I was in the presence of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) when two persons came; one complained of poverty and the other complained about the insecurity of roads. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'As for the insecurity of roads, a time will soon come when a caravan will travel to Makkah without any guard (in complete safety). As for poverty, the Hour will not be established until one of you wanders about with his charity finding no one to accept it. Then each one of you will certainly stand before Allah — with neither a screen nor an interpreter between him and Allah. Then Allah will ask him: "Did I not give you wealth?" He will say: "Yes." Then He will ask: "Did I not send a Messenger to you?" He will say: "Yes." Then he will look to his right and see nothing but the Fire, then look to his left and see nothing but the Fire. So let each of you protect himself from the Fire, even if with half a date-fruit (in charity), and if he cannot find even that, then with a good word.'
الترجمة الأردية
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعاصم نبیل نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں سعدان بن بشر نے خبر دی، کہا کہ ہم سے ابومجاہد سعد طائی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محل بن خلیفہ طائی نے بیان کیا، کہا کہ میں نے حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا: میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں موجود تھا کہ دو شخص حاضر ہوئے۔ ایک فقر و فاقہ کی شکایت لیے ہوئے تھا اور دوسرے کو راستوں کے غیر محفوظ ہونے کی شکایت تھی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک راستوں کے غیر محفوظ ہونے کا تعلق ہے تو بہت جلد ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ ایک قافلہ مکہ تک کسی محافظ کے بغیر نکلے گا (اور اسے راستے میں کوئی خطرہ نہ ہو گا)۔ اور رہا فقر و فاقہ تو قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک (مال و دولت کی کثرت کی وجہ سے) یہ حال نہ ہو جائے کہ ایک شخص اپنا صدقہ لے کر تلاش کرے لیکن کوئی اسے لینے والا نہ ملے۔ پھر ضرور تم میں سے ہر ایک اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہو گا — اس کے اور اللہ کے درمیان نہ کوئی پردہ ہو گا اور نہ ترجمانی کے لیے کوئی ترجمان۔ پھر اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: کیا میں نے تجھے مال نہیں دیا تھا؟ وہ کہے گا: ہاں۔ پھر فرمائے گا: کیا میں نے تیرے پاس رسول نہیں بھیجا تھا؟ وہ کہے گا: ہاں۔ پھر وہ اپنے دائیں طرف دیکھے گا تو آگ کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا، پھر بائیں طرف دیکھے گا تو ادھر بھی آگ ہی آگ ہو گی۔ پس تمہیں جہنم سے ڈرنا چاہیے خواہ ایک کھجور کے ٹکڑے ہی (کا صدقہ کر کے اس سے اپنا بچاؤ کرو)، اگر یہ بھی میسر نہ آ سکے تو اچھی بات ہی زبان سے نکالو۔
