العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، قَالَ كَانَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ وَقَيْسُ بْنُ سَعْدٍ قَاعِدَيْنِ بِالْقَادِسِيَّةِ، فَمَرُّوا عَلَيْهِمَا بِجَنَازَةٍ فَقَامَا. فَقِيلَ لَهُمَا إِنَّهَا مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ، أَىْ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ فَقَالاَ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم مَرَّتْ بِهِ جَنَازَةٌ فَقَامَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهَا جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ. فَقَالَ " أَلَيْسَتْ نَفْسًا ". وَقَالَ أَبُو حَمْزَةَ عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ كُنْتُ مَعَ قَيْسٍ وَسَهْلٍ ـ رضى الله عنهما ـ فَقَالاَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ زَكَرِيَّاءُ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى كَانَ أَبُو مَسْعُودٍ وَقَيْسٌ يَقُومَانِ لِلْجِنَازَةِ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat 'Abdur-Rahman bin Abi Layla: Hadrat Sahl bin Hunaif and Hadrat Qais bin Sa'd (may Allah be well pleased with them) were sitting in al-Qadisiyya when a funeral procession passed before them. They both stood up. They were told, 'This is (the funeral) of one of the dhimmis (non-Muslim subjects under protection).' They said, 'A funeral procession passed before the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and he stood up. When he was told that it was the funeral of a Jew, he stated, "Is it not a soul?"' Abu Hamza narrated from al-A'mash from 'Amr from Ibn Abi Layla who said, 'I was with Qais and Hadrat Sahl (may Allah be well pleased with them). They said: We were with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).' And Zakariyya narrated from al-Sha'bi from Ibn Abi Layla that Hadrat Abu Mas'ud and Qais (may Allah be well pleased with them) used to stand up for funeral processions.
الترجمة الأردية
ہم سے آدم نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن مرّہ نے بیان کیا، فرمایا میں نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے سنا، انہوں نے فرمایا: حضرت سہل بن حنیف اور حضرت قیس بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہما قادسیہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے سامنے سے ایک جنازہ گزرا تو وہ دونوں کھڑے ہو گئے۔ ان سے کہا گیا: یہ تو اہلِ ذمّہ (غیر مسلم شہری) میں سے ہے۔ انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے ایک جنازہ گزرا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو گئے۔ جب عرض کیا گیا کہ یہ تو یہودی کا جنازہ ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا یہ جان نہیں تھی؟ ابوحمزہ نے اعمش سے، انہوں نے عمرو سے اور انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے روایت کیا، فرمایا: میں قیس اور سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے ساتھ تھا۔ ان دونوں نے فرمایا: ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ اور زکریا نے شعبی سے، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے روایت کیا کہ حضرت ابومسعود اور قیس (رضی اللہ تعالیٰ عنہما) جنازے کے لیے کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔
