العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا شَقِيقٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ ". وَقُلْتُ أَنَا مَنْ مَاتَ لاَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat ' Abdullah bin Mas'ud (may Allah be well pleased with him): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Whoever dies while associating partners with Allah will enter the Hellfire.' And I (Hadrat Ibn Mas'ud) say: Whoever dies without associating any partner with Allah will enter Paradise.
الترجمة الأردية
ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا ہم سے شقیق بن سلمہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا تھا تو وہ جہنم میں جائے گا۔ اور (حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں) میں یہ فرماتا ہوں کہ جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں جائے گا۔
