العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كُنْتُ أَمُدُّ رِجْلِي فِي قِبْلَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يُصَلِّي، فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِي فَرَفَعْتُهَا، فَإِذَا قَامَ مَدَدْتُهَا.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat ' Aisha as-Siddiqa (may Allah be well pleased with her): I used to stretch my legs towards the Qibla of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) while he was praying. Whenever he prostrated, he would touch me and I would withdraw my legs, and whenever he stood up, I would stretch them out again.
الترجمة الأردية
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، کہا ہم سے امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، ان سے ابوالنضر سالم بن ابی امیہ نے، ان سے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے (قبلے کی طرف) اپنے پاؤں پھیلا لیتی تھی اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سجدہ فرماتے تو مجھے ہاتھ لگاتے، میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی اور جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو جاتے تو میں پھر پھیلا لیتی۔
