العربية (الأصل)
181/242 عن أبي مسعود الأنصاري، قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني أبدع بي(1)فاحملني، قال:" لا أجد، ولكن ائت فلاناً، فلعله أن يحملك". فأتاه فحمله، فأتى النبي صلى الله عليه وسلم فأخبره، فقال:" من دل على خيرٍ فله مثل أجر فاعله".
الترجمة الإنجليزية
Abu Mas'ud al-Ansari reported: A man came to the Prophet, peace be upon him, and said, 'My mount has broken down; please give me a mount.' He said, 'I do not have one, but go to so-and-so; perhaps he can give you one.' He went to him and he gave him a mount. He came back to the Prophet, peace be upon him, and told him. He said, 'Whoever guides to good has the same reward as the one who does it.'
الترجمة الأردية
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک شخص نبیصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میری سواری تھک ہار گئی آپ مجھے سواری پر سوار کرائیں (مجھے ایک سواری عطا کیجئے)۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میرے پاس تو نہیں ہے لیکن تم فلاں کے پاس چلے جاؤ شاید وہ تم کو سواری دے دے۔“وہ اس کے پاس گیا، اس نے اسے سواری پر بٹھا دیا (اس نے سواری دے دی)، وہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس واپس آیا اور آپ کو بتایا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جس نے اچھے کام کی راہ بتائی اس کو عمل کرنے والے کے برابر اجر ملے گا (جو نیکی کا راستہ بتاتا ہے اسے بھی نیکی کرنے والے کے برابر اجر ملتا ہے۔)“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 181]
