العربية (الأصل)
146/198 عن ابن جريج قال: أخبرني أبو الزبير: أنه سمع[رجلاً](1)يسأل جابراً عن خادم الرجل، إذا كفاه المشقة والحرّ؛ أمر النبي صلى الله عليه وسلم أن يدعوه؟ قال: نعم."فإن كره أحدكم أن يطعم معه، فليطعمه أكلةً في يده".
الترجمة الإنجليزية
Ibn Jurayj reported: Abu al-Zubayr informed me that he heard a man ask Jabir about the servant of a man — when the servant has endured the hardship and heat of cooking — did the Prophet, peace be upon him, command that he be invited to eat? He said, 'Yes. And if one of you dislikes eating with him, then let him hand him a morsel.'
الترجمة الأردية
ابن جریج سے مروی ہے کہتے ہیں کہ مجھے ابوزبیر نے بتایا کہ اس نے ایک آدمی کو سنا وہ جابر سے آدمی کے خادم کے بارے میں سوال کر رہا تھا، جب وہ اپنے آقا کو کھانے پکانے کی مشقت سے اور اس کی حرارت سے کفایت کرتا ہے تو کیا نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا ہے کہ اسے کھانے پر بلائے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، اور اگر تم میں سے کوئی شخص خادم کے ساتھ کھانا پسند نہ کرے تو اسے چاہیے کہ اس کے ہاتھ میں لقمہ ہی دے دے۔[صحيح الادب المفرد/حدیث: 146]
