العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ خَصْلَتَانِ سَمِعْتُهُمَا مِنْ، رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا " . قَالَ غَيْرُ مُسْلِمٍ يَقُولُ " فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ " .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Shaddad ibn Aws (may Allah be well pleased with him) that there are two qualities that I heard from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him): Verily Allah has prescribed excellence (Ihsan) in everything. So when you kill (in legal retribution), kill in a good manner — the narrators other than Muslim ibn Ibrahim say — so kill well, and when you slaughter, slaughter well. Let each one of you sharpen his blade and give comfort to his sacrificial animal.
الترجمة الأردية
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ دو خصلتیں ہیں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہیں: بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز پر احسان (یعنی اچھے ڈھنگ سے کرنا) فرض کیا ہے، لہٰذا جب تم (قصاص وغیرہ میں) قتل کرو تو اچھے طریقے سے کرو — مسلم بن ابراہیم کے سوا دوسرے راویوں کی روایت میں ہے — تو اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو، اور تم میں سے ہر ایک اپنی چھری تیز کر لے اور اپنے ذبیحے کو آرام پہنچائے۔
