عربی (اصل)
745 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ النَّحَّاسِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ، أبنا أَبُو شِهَابٍ، ثنا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا غُلَامُ احْفَظِ اللَّهَ يَحْفَظْكَ، احْفَظِ اللَّهَ تَجِدْهُ أَمَامَكَ، تَعَرَّفْ إِلَيْهِ فِي الرَّخَاءِ يَعْرِفْكَ فِي الشِّدَّةِ، وَاعْلَمْ أَنَّ مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ، وَمَا أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ، وَاعْلَمْ أَنَّ الْخَلَائِقَ لَوِ اجْتَمَعُوا عَلَى أَنْ يُعْطُوكَ شَيْئًا لَمْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يُعْطِيَكَ لَمْ يَقْدِرُوا عَلَيْهِ، أَوْ يَصْرِفُوا عَنْكَ شَيْئًا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يُصِيبَكَ بِهِ لَمْ يَقْدِرُوا عَلَى ذَلِكَ، وَإِذَا سَأَلْتَ فَسَلِ اللَّهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ، وَاعْلَمْ أَنَّ النَّصْرَ مَعَ الصَّبْرِ، وَأَنَّ الْفَرَجَ مَعَ الْكَرْبِ، وَأًنَّ مَعَ الْعُسْرِ يَسِّرًا، وَاعْلَمْ أَنَّ الْقَلَمَ جَرَى بِمَا هُوَ كَائِنٌ»
انگریزی ترجمہ
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) said to me: "O young man, be mindful of Allah and He will protect you. Be mindful of Allah and you will find Him before you. Introduce yourself to Him in times of ease, and He will know you in times of hardship. Know that what has befallen you was never going to miss you, and what missed you was never going to befall you. Know that if all creation gathered to give you something that Allah did not intend for you, they would not be able to, or to avert from you something that Allah intended to befall you, they would not be able to. When you ask, ask Allah; when you seek help, seek help from Allah. Know that victory comes with patience, relief comes with affliction, and ease comes with hardship. And know that the Pen has written what will be."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے لڑکے! تو اللہ (کے احکام) کی حفاظت کر اللہ تیری حفاظت کرے گا۔ تو اللہ (کے حقوق) کی حفاظت کر تو اسے اپنے سامنے پائے گا۔ تو اسے خوشحالی میں پہچان وہ تجھے (تیری) تنگی میں پہچانے گا۔ اور جان لے کہ بے شک جو تجھے پہنچ گیا ہے وہ تجھ سے ٹل نہیں سکتا تھا اور جو تجھ سے ٹل گیا ہے وہ تجھے پہنچ نہیں سکتا اور جان لے کہ بے شک اگر ساری مخلوق اس بات پر جمع ہو جائے کہ تجھے کوئی چیز عطا کرے جبکہ اللہ تجھے وہ چیز عطا نہ کرنا چاہتا ہو تو وہ (ساری مخلوق) اپنے فیصلے پر قادر نہیں ہو سکتی۔ یا وہ (ساری مخلوق) تجھ سے کوئی چیز چھیننا چاہے جبکہ اللہ تجھے وہ چیز عطا کرنا چاہے تو وہ (ساری مخلوق) اپنے فیصلے پر قادر نہیں ہو سکتی۔ اور جب تو سوال کرے تو اللہ سے سوال کر۔ اور جب تو مدد چاہے تو اللہ سے مدد طلب کر۔ اور جان لے کہ بے شک مدد صبر کے ساتھ ہے اور کشادگی تکلیف کے ساتھ ہے اور تنگی کے ساتھ آسانی ہے اور جان لے کہ بے شک جو کچھ ہونے والا ہے قلم اسے لکھ چکا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 745]
