عربی (اصل)
نَاأَبُو الأَحْوَصِ، عَنْسَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْأَبِي الضُّحَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،لِعَبْدِ اللَّهِ:" اقْرَأْ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أَقْرَأُ عَلَيَكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟!، قَالَ:" إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي" وَافْتَتَحَ عَبْدُ اللَّهِ سُورَةَ النِّسَاءِ، وَقَرَأَ حَتَّى بَلَغَ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا سورة النساء آية 41، ذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، وَقَالَ:" حَسْبُكَ".
انگریزی ترجمہ
The Messenger of Allah (peace be upon him) said to 'Abdullah: "Recite." He said: "O Messenger of Allah, how can I recite to you when it was revealed to you?" He said: "I love to hear it from someone other than myself." So 'Abdullah began Surah al-Nisa' and recited until he reached: "How will it be when We bring from every nation a witness and bring you as a witness over them?" [4:41]. The Prophet's eyes filled with tears and he said: "That is enough."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے فرمایا:”قرآن پڑھو!“میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ پر کیسے قرآن پڑھوں، حالانکہ یہ تو آپ پر نازل ہوا ہے؟! آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں اسے دوسروں سے سننا پسند کرتا ہوں!“چنانچہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سورہ النساء کی تلاوت شروع کی اور جب اس آیت پر پہنچے:﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا﴾[النساء: 41](ترجمہ:”پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے؟“) تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”بس کرو!“[سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 52]
