عربی (اصل)
وعنه أن امرأة سوداء كانت تقم المسجد، أو شابا، ففقدها، رسول الله صلى الله عليه وسلم، فسأل عنها أو عنه، فقالوا: مات. قال: " أفلا كنتم آذنتموني" فكأنهم صغروا أمرها، أو أمره، فقال: " دلوني على قبره" فدلوه فصلى عليه، ثم قال: " إن هذه القبور مملوءة ظلمة على أهلها، وإن الله تعالى ينورها لهم بصلاتي عليهم" ((متفق عليه)). (23)
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) reported that a black woman (or probably a young man) used to clean the mosque. Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) missed her (or him) and asked about her (or him). He was told that she (or he) had died. He (blessings and peace of Allah be upon him) said, "Why did you not inform me?" (It seemed as if) they (Companions) considered the matter insignificant. Then he (blessings and peace of Allah be upon him) said, "Show me her (or his) grave." When it was shown to him, he offered (Janazah-funeral) prayer over it and said, "These graves cover those in them with darkness, and Allah illumines them for the inmates as a result of my supplication for them"..
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام عورت (یا نوجوان) مسجد کی صفائی کرتی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے نہ پایا تو اس کے بارے میں پوچھا۔ لوگوں نے کہا: وہ فوت ہو گئی ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے مجھے کیوں نہ بتایا؟ گویا انہوں نے اس کے معاملے کو معمولی سمجھا تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس کی قبر دکھاؤ۔ انہوں نے دکھائی تو آپ نے اس پر نماز جنازہ پڑھی اور فرمایا: یہ قبریں اپنے والوں پر اندھیرے سے بھری ہوئی ہیں اور اللہ تعالیٰ میری نماز کی وجہ سے ان کے لیے ان کو روشن فرما دیتا ہے۔
