عربی (اصل)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَة رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُول اللَّهِ صلى الله عليه و سلم إنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: "مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقْد آذَنْتهُ بِالْحَرْبِ، وَمَا تَقَرَّبَ إلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ أَحَبَّ إلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُهُ عَلَيْهِ، وَلَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْت سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا، وَلَئِنْ سَأَلَنِي لَأُعْطِيَنَّهُ، وَلَئِنْ اسْتَعَاذَنِي لَأُعِيذَنَّهُ". .
انگریزی ترجمہ
On the authority of Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Verily, Allah the Most High has said: 'Whoever shows enmity to a friend (wali) of Mine, I have declared war against him. My servant does not draw near to Me with anything more beloved to Me than the religious duties I have obligated upon him. And My servant continues to draw near to Me with supererogatory (nafl) deeds until I love him. When I love him, I become his hearing with which he hears, his sight with which he sees, his hand with which he grasps, and his foot with which he walks. Were he to ask of Me, I would surely give him; and were he to seek refuge with Me, I would surely grant him refuge.'"
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی رکھی، میں نے اس سے جنگ کا اعلان کردیا۔ میرا بندہ کسی بھی چیز سے مجھ سے قریب نہیں ہوتا جو مجھے اُن فرائض سے زیادہ محبوب ہو جو میں نے اس پر فرض کیے ہیں۔ اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے مجھ سے قریب ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں۔ جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے، اور اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔ اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں ضرور اسے عطا فرماؤں، اور اگر وہ میری پناہ مانگے تو میں ضرور اسے پناہ دوں۔
