عربی (اصل)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صلى الله عليه و سلم قَالَ: "مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ، يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِما سَتَرَهُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، وَاَللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ، وَمَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ بِهِ طَرِيقًا إلَى الْجَنَّةِ، وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ، وَيَتَدَارَسُونَهُ فِيمَا بَيْنَهُمْ؛ إلَّا نَزَلَتْ عَلَيْهِمْ السَّكِينَةُ، وَغَشِيَتْهُمْ الرَّحْمَةُ، وَ حَفَّتهُمُ المَلاَئِكَة، وَذَكَرَهُمْ اللَّهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ، وَمَنْ أَبَطْأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ". بهذا اللفظ.
انگریزی ترجمہ
On the authority of Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him), that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Whoever relieves a believer of one of the distresses of this world, Allah will relieve him of one of the distresses of the Day of Resurrection. Whoever makes things easy for one in difficulty, Allah will make things easy for him in this world and the Hereafter. Whoever conceals the faults of a Muslim, Allah will conceal his faults in this world and the Hereafter. Allah is in the aid of His servant so long as the servant is in the aid of his brother. Whoever follows a path seeking knowledge therein, Allah will make easy for him a path to Paradise. No people gather in one of the houses of Allah, reciting the Book of Allah and studying it among themselves, except that tranquillity descends upon them, mercy envelops them, the angels surround them, and Allah mentions them among those who are with Him. And whoever is slowed down by his deeds will not be hastened forward by his lineage." Related by Muslim in these exact words.
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی مومن کی دنیاوی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کرے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کی تکلیفوں میں سے اس کی ایک تکلیف دور فرمائے گا۔ جو کسی تنگ دست کو آسانی فراہم کرے، اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں آسانی عطا فرمائے گا۔ جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے، اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے۔ جو شخص علم کی تلاش میں کوئی راستہ چلے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دے گا۔ جب بھی کچھ لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہوکر اللہ کی کتاب کی تلاوت کریں اور آپس میں اس کا درس کریں تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ اپنے پاس موجود (فرشتوں) میں ان کا ذکر فرماتا ہے۔ اور جسے اس کا عمل پیچھے کردے اسے اس کا نسب آگے نہیں بڑھا سکتا۔ اسے مسلم نے انہی الفاظ سے روایت کیا ہے۔
