عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ فَقَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ هَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقُمْتُ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنَا سَمِعْتُهُ . قَالَ فَمَا سَمِعْتَهُ قُلْتُ سَمِعْتُهُ يَقُولُ " لاَ تَشِمْنَ وَلاَ تَسْتَوْشِمْنَ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated that Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) said: "A woman who did tattoos was brought to 'Umar and he said: 'I adjure you by Allah, did any one among you hear (anything from) the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW]?' Hadrat Abu Hurairah said: "I stood up and said: 'O Commander of the Believers! I heard him (say something).' He said: 'What did you hear?' I said: 'I heard him say: Do not do tattoos and do not have tattoos done
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک عورت لائی گئی جو گودنا کرتی تھی۔ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم میں سے کسی نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے (اس بارے میں) سنا ہے؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں کھڑا ہوا اور عرض کیا: اے امیر المؤمنین! میں نے سنا ہے۔ فرمایا: کیا سنا ہے؟ میں نے عرض کیا: میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: نہ گودنا کرو اور نہ گدواؤ۔
