عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ، يَقُولُ سَأَلْنَا عَلِيًّا فَقُلْنَا هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَىْءٌ سِوَى الْقُرْآنِ فَقَالَ لاَ وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ إِلاَّ أَنْ يُعْطِيَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَبْدًا فَهْمًا فِي كِتَابِهِ أَوْ مَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ . قُلْتُ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ قَالَ فِيهَا " الْعَقْلُ وَفِكَاكُ الأَسِيرِ وَأَنْ لاَ يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated that Hadrat Ash-Sha'bi (may Allah be well pleased with him) said: "I heard Abu Juhaifah say: 'We asked 'Ali: "Do you have anything from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) apart from the Qur'an?" He said: "No, by the One who splits the seeds and creates the soul, unless Allah gives a slave understanding of His Book, or except this sheet." I said: "What is in the sheet?" He said: "In it are (the regulations concerning) blood money and the freeing of captives and (the rule) that no Muslim should be killed for killing a disbeliever
اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے سنا: ہم نے حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے پوچھا: کیا آپ کے پاس رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے قرآن کے علاوہ کوئی چیز ہے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور جان کو پیدا کیا، مگر یہ کہ اللہ عزوجل اپنے بندے کو اپنی کتاب کی سمجھ عطا فرمائے، یا وہ جو اس صحیفے میں ہے۔ میں نے پوچھا: صحیفے میں کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس میں دیت (کے احکام)، قیدی کی رہائی اور یہ (حکم) ہے کہ کسی مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے۔
