عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ " مَا أَصَبْتَ بِحَدِّهِ فَكُلْ وَمَا أَصَبْتَ بِعَرْضِهِ فَهُوَ وَقِيذٌ " . وَسَأَلْتُهُ عَنِ الْكَلْبِ فَقَالَ " إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَأَخَذَ وَلَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ فَإِنَّ أَخْذَهُ ذَكَاتُهُ وَإِنْ كَانَ مَعَ كَلْبِكَ كَلْبٌ آخَرُ فَخَشِيتَ أَنْ يَكُونَ أَخَذَ مَعَهُ فَقَتَلَ فَلاَ تَأْكُلْ فَإِنَّكَ إِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى غَيْرِهِ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated that Hadrat `Adiyy bin Abi Hatim (may Allah be well pleased with him) said: "I asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) about hunting with a Mi`rad. He said: 'If you strike (the game) with its sharp point, then eat, but if you strike it with its broad side, then the animal has been killed with a blow.' I asked him about dogs and he said: 'If you release your dog and he catches (the game) but does not eat it, then eat, because his catching it is its slaughter. If you find another dog with your dog and you fear that it caught (the game) with him and killed it, then do not eat, for you said the name of Allah over your dog, but you did not say His name over the other one
اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے معراض (چوڑے سرے والا تیر) سے شکار کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اس کی دھار سے لگے وہ کھاؤ اور جو اس کے چوڑے حصے سے لگے وہ وقیذ (کچلا ہوا) ہے (نہ کھاؤ)۔ اور میں نے آپ سے کتے کے بارے میں دریافت کیا تو ارشاد فرمایا: جب تم اپنا کتا چھوڑو اور وہ پکڑ لے اور نہ کھائے تو کھاؤ کیونکہ اس کا پکڑنا اس کا ذبح ہے، اور اگر تمہارے کتے کے ساتھ کوئی اور کتا ہو اور تمہیں خطرہ ہو کہ اس نے بھی ساتھ پکڑا اور مارا ہے تو نہ کھاؤ کیونکہ تم نے صرف اپنے کتے پر بسم اللہ پڑھی تھی دوسرے پر نہیں۔
