عربی (اصل)
أَخْبَرَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بَكْرٍ، - وَهُوَ ابْنُ مُضَرَ - قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْخَيْرِ، عَنِ ابْنِ وَعْلَةَ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ إِنَّا نَغْزُو هَذَا الْمَغْرِبَ وَإِنَّهُمْ أَهْلُ وَثَنٍ وَلَهُمْ قِرَبٌ يَكُونُ فِيهَا اللَّبَنُ وَالْمَاءُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ الدِّبَاغُ طَهُورٌ . قَالَ ابْنُ وَعْلَةَ عَنْ رَأْيِكَ أَوْ شَىْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ بَلْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Ibn Wa'lah (may Allah be well pleased with him) that he asked Hadrat Ibn 'Abbas:"We are attacking the Maghrib, and they are people who worship idols, and they have waterskins in which they keep milk and water." Hadrat Ibn 'Abbas said: "Tanning is purification." Ibn Wa'lah said: "Is this your own opinion, or something that you heard from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)?" He said: "No, (I heard it) from the Messneger of Allah
اردو ترجمہ
حضرت ابن وعلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا: ہم مغرب (شمالی افریقہ) میں جہاد کرتے ہیں اور وہاں کے لوگ بت پرست ہیں، ان کے پاس مشکیزے ہوتے ہیں جن میں دودھ اور پانی رکھتے ہیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: دباغت پاکیزگی ہے۔ ابن وعلہ نے پوچھا: یہ آپ کی اپنی رائے ہے یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے؟ فرمایا: بلکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے۔
