عربی (اصل)
قَالَ و أَخْبَرَنِي أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ النُّعْمَانِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ اخْتَلَفَ أَهْلُ الْكُوفَةِ فِي هَذِهِ الْآيَةِ { وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا } فَرَحَلْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لَقَدْ أُنْزِلَتْ فِي آخِرِ مَا أُنْزِلَ ثُمَّ مَا نَسَخَهَا شَيْءٌ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Sa'id bin Jubair who said: "The people of Kufa differed regarding this verse: 'And whoever kills a believer intentionally.' So I traveled to Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with him) and asked him. He said: 'It was revealed among the last things revealed, and nothing abrogated it.'"
اردو ترجمہ
اور مجھے ازہر بن جمیل بصری نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں خالد بن حارث نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا ہمیں شعبہ نے مغیرہ بن نعمان سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: اہل کوفہ نے اس آیت ''اور جو مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے'' کے بارے میں اختلاف کیا تو میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: یہ آخری نازل ہونے والی آیات میں سے ہے پھر اسے کسی چیز نے منسوخ نہیں کیا۔
