عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَجِيءُ الرَّجُلُ آخِذًا بِيَدِ الرَّجُلِ فَيَقُولُ يَا رَبِّ هَذَا قَتَلَنِي فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ لِمَ قَتَلْتَهُ فَيَقُولُ قَتَلْتُهُ لِتَكُونَ الْعِزَّةُ لَكَ فَيَقُولُ فَإِنَّهَا لِي وَيَجِيءُ الرَّجُلُ آخِذًا بِيَدِ الرَّجُلِ فَيَقُولُ إِنَّ هَذَا قَتَلَنِي فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ لِمَ قَتَلْتَهُ فَيَقُولُ لِتَكُونَ الْعِزَّةُ لِفُلَانٍ فَيَقُولُ إِنَّهَا لَيْسَتْ لِفُلَانٍ فَيَبُوءُ بِإِثْمِهِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abdullah bin Mas'ud (may Allah be well pleased with him), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), who stated: "A man will come holding the hand of another man and will say: 'O Lord, this one killed me.' Allah will say to him: 'Why did you kill him?' He will say: 'I killed him so that all might and honor would be Yours.' Allah will say: 'Indeed, it is Mine.' And another man will come holding the hand of another man and will say: 'This one killed me.' Allah will say to him: 'Why did you kill him?' He will say: 'So that might and honor would be for so-and-so.' Allah will say: 'Indeed, it is not for so-and-so.' And he will bear his sin."
اردو ترجمہ
ہمیں ابراہیم بن مستمر نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں عمرو بن عاصم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا ہمیں معتمر نے اپنے والد سے، انہوں نے اعمش سے، انہوں نے شقیق بن سلمہ سے، انہوں نے عمرو بن شرحبیل سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی دوسرے آدمی کا ہاتھ پکڑے ہوئے آئے گا اور کہے گا: اے رب! اس نے مجھے قتل کیا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تو نے اسے کیوں قتل کیا؟ وہ کہے گا: میں نے اسے اس لیے قتل کیا تاکہ عزت تیری ہو۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: بے شک وہ میری ہی ہے۔ اور ایک آدمی دوسرے آدمی کا ہاتھ پکڑے ہوئے آئے گا اور کہے گا: اس نے مجھے قتل کیا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تو نے اسے کیوں قتل کیا؟ وہ کہے گا: تاکہ عزت فلاں کی ہو۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: وہ فلاں کی نہیں ہے۔ تو وہ اپنا گناہ لے کر لوٹے گا۔
