عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا سَرِيعُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ الْخَصِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ الصَّلَاةُ وَأَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abdullah (bin Mas'ud) (may Allah be well pleased with him) who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "The first thing for which a servant will be held accountable is prayer, and the first thing to be judged between people will be matters of bloodshed."
اردو ترجمہ
ہمیں سریع بن عبداللہ واسطی نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں اسحاق بن یوسف ازرق نے شریک سے، انہوں نے عاصم سے، انہوں نے ابو وائل سے، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سب سے پہلے بندے کا جس چیز کا حساب ہوگا وہ نماز ہے اور سب سے پہلے لوگوں کے درمیان جس چیز کا فیصلہ ہوگا وہ خون (قتل) کے معاملات ہیں۔
