عربی (اصل)
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ الأَحْوَلُ، قَالَ حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ خَبَّابٍ، قَالَ سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنِ الرَّجُلِ، يَحُجُّ يَشْتَرِطُ قَالَ الشَّرْطُ بَيْنَ النَّاسِ فَحَدَّثْتُهُ حَدِيثَهُ - يَعْنِي عِكْرِمَةَ - فَحَدَّثَنِي عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ فَكَيْفَ أَقُولُ قَالَ " قُولِي لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ وَمَحِلِّي مِنَ الأَرْضِ حَيْثُ تَحْبِسُنِي فَإِنَّ لَكِ عَلَى رَبِّكِ مَا اسْتَثْنَيْتِ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Hilal bin Khabbab (may Allah be well pleased with him) said: "I asked Sa'eed bin Jubair about a man who performs Hajj and stipulates a condition. He said: 'Conditions are something that people do among themselves.' I narrated the Hadith of 'Ikrimah to him, and he narrated to me from Hadrat Ibn 'Abbas, that Duba'ah bint Az-Zubair bin 'Abdul-Muttalib came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I want to perform Hajj, so what should I say?' He said: 'Say: Labbaik Allahumma! Labbaika wa mahilli min al-ardihayth tahbisuni (Here I am, O Allah, Here I am, and I shall exit Ihram at any place where You decree that I cannot proceed.)" And whatever condition you stipulate will be accepted by your Lord
اردو ترجمہ
ہلال بن خباب فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو مشروط حج کر رہا ہو تو انہوں نے کہا: یہ شرط بھی اس طرح ہے جیسے لوگوں کے درمیان اور شرطیں ہوتی ہیں ۲؎ تو میں نے ان سے ان کی یعنی عکرمہ کی حدیث بیان کی، تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ضباعہ بنت حضرت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں حج کرنا چاہتی ہوں، تو کیسے کہوں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہو: «لبيك اللہم لبيك ومحلي من الأرض حيث تحبسني» ”حاضر ہوں، اے اللہ! حاضر ہوں، جہاں تو مجھے روک دے، وہیں میں حلال ہو جاؤں گی“، کیونکہ تو نے جو شرط کی ہے وہ تیرے رب کے اوپر ہے۔
