عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، أَنَّ مُطَرِّفًا، - رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ - حَدَّثَهُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ دَعَا لَهُ بِلَبَنٍ لِيَسْقِيَهُ فَقَالَ مُطَرِّفٌ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الصِّيَامُ جُنَّةٌ كَجُنَّةِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Saeed bin Abi Hind that Mutarrif a man from Banu 'Amir bin Sa'sa'ah told him (may Allah be well pleased with him) that:Hadrat 'Uthman bin Abi Al-As called for milk to be given to him (Mutarrif) to drink. Mutarrif said: 'I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: 'Fasting is a shield like the shield of any one of you in battle."' Hadrat Abu Hurairah said: "The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Fasting is a shield."' (Sahih)
اردو ترجمہ
بنی عامر بن صعصعہ کی اولاد میں سے مطرف نامی ایک شخص فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کے لیے دودھ منگوایا تاکہ وہ انہیں پلائیں تو مطرف نے کہا: میں تو روزے سے ہوں۔ تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”روزہ ڈھال ہے جس طرح کہ لڑائی کے موقع پر تم میں سے کسی کے پاس ڈھال ہوتی ہے“۔
