عربی (اصل)
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ نَاصِحٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ، يَذْكُرُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَقُلْتُ لأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ إِبْهَامَيْهِ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " . ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ فَكَانَتْ يَدَاهُ مِنْ أُذُنَيْهِ عَلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي اسْتَقْبَلَ بِهِمَا الصَّلاَةَ .
انگریزی ترجمہ
It is narrated that Hadrat Wa'il bin Hujr (may Allah be well pleased with him) said: "I came to Al-Madinah and said: 'I am going to watch the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) pray. He said the takbir and raised his hands until I saw his thumbs near his ears. When he wanted to bow, he said the takbir and raised his hands. Then he raised his head and said: 'Sami Allahu liman hamidah (Allah hears the one who praises Him).' Then he said the takbir and prostrated, and his hands were in the same position in relation to his ears as when he started the prayer
اردو ترجمہ
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ آیا تو میں نے ( اپنے جی میں ) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ضرور دیکھوں گا ( کہ آپ کیسے نماز پڑھتے ہیں تو میں نے دیکھا ) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ اکبر کہا، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کے دونوں انگوٹھوں کو آپ کی دونوں کانوں کے قریب دیکھا، اور جب آپ نے رکوع کرنے کا ارادہ کیا تو اللہ اکبر کہا، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، پھر آپ نے رکوع سے اپنا سر اٹھایا، اور «سمع اللہ لمن حمده» کہا، پھر آپ نے اللہ اکبر کہا، اور سجدہ کیا، آپ کے دونوں ہاتھ آپ کی دونوں کانوں کی اس جگہ تک اٹھے جہاں تک آپ نے شروع نماز میں انہیں اٹھایا تھا ( یعنی انہیں دونوں کانوں کے بالمقابل اٹھایا ) ۔
