عربی (اصل)
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بشر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن ابن أبي نَجِيح، عن عبد الله بن عامر، عن عبد الله بن عمرو، يبلُغ به النبيَّ ﷺ قال:"ليس منَّا من لم يَرحَمُ صغيرنا، ويعرف حقَّ كبيرِنا"(1).هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ بعبد الله بن عامر اليَحصَبي، ولم يُخرجاه. وشاهده الحديث المعروف من حديث محمد بن إسحاق وغيره عن عَمْرو بن شعيب عن أبيه عن جده. وفي حديث عِكرمة عن ابن عباس:"ويأمر بالمعروف وينهى عن المنكر"، وإنما تركته لأنَّ راويَه ليث بن أبي سُلَيم(2).[التعليق - من تلخيص الذهبي]ترقيم العلميه 209 - على شرط مسلم
انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Amr narrated, raising it to the Prophet (peace be upon him): "He is not one of us who does not show mercy to our young and recognize the right of our elders." This hadith is authentic upon the condition of Muslim, but the two Shaykhs did not include it.
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کے حق (اور ان کے مرتبے) کو نہ پہچانے۔“یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے عبداللہ بن عامر یحصبی سے استدلال کیا ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا شاہد وہ مشہور حدیث ہے جو محمد بن اسحاق اور دیگر نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے، اور عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ”اور وہ نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے“لیکن میں نے اس کا ذکر یہاں اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ اس کا راوی لیث بن ابی سلیم (ضعیف) ہے۔[المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 210]
