انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Amr ibn al-'As (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) recited the supplication of Ibrahim (peace be upon him): "My Lord, they have led many people astray. So whoever follows me is of me, and whoever disobeys me — indeed, You are Forgiving and Merciful" [Ibrahim: 36]. And the words of Isa (peace be upon him): "If You punish them — indeed they are Your servants; but if You forgive them — indeed it is You who is the Exalted in Might, the Wise" [al-Ma'idah: 118]. Then the Prophet (peace be upon him) raised his hands and said: "O my Lord, my nation, my nation," and he wept. Allah said: "O Jibril, go to Muhammad — and your Lord knows best — and ask him why he weeps." Jibril went and asked, and the Prophet explained. Jibril returned and reported to Allah, though Allah already knew. Allah said: "O Jibril, go to Muhammad and tell him: We shall make you pleased regarding your nation, and We shall not displease you."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے اس قول کی تلاوت فرمائی کہ”اے میرے پالنے والے (معبود) انہوں نے بہت سے لوگوں کو راہ سے بھٹکا دیا ہے، پس میری تابعداری کرنے والا میرا ہے اور جو میری نافرمانی کرے، تو تو بہت ہی معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے“(سورۃ: ابراہیم: 36) اور عیسیٰ علیہ السلام کا قول (جو کہ قرآن پاک میں منقول ہے) کہ”اگر تو ان کو سزا دے، تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف فرما دے، تو تو زبردست ہے حکمت والا ہے“۔ پھر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا کہ اے میرے رب! میری امت، میری امت۔ اور رونے لگے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے جبرائیل! تم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس جاؤ اور تیرا رب خوب جانتا ہے لیکن تم جا کر ان سے پوچھو کہ وہ کیوں روتے ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے اور پوچھا کہ آپ کیوں روتے ہیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے سب حال بیان کیا۔ جبرائیل نے اللہ تعالیٰ سے جا کر عرض کیا، حالانکہ وہ تو خود خوب جانتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے جبرائیل! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس جا اور کہہ کہ ہم تمہیں تمہاری امت کے بارے میں خوش کر دیں گے اور ناراض نہیں کریں گے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 96]
