انگریزی ترجمہ
Narrated al-Hakam ibn al-A'raj, who said: I came to Ibn 'Abbas (may Allah be pleased with them both) while he was reclining on his cloak beside the well of Zamzam. I said: Tell me about the fast of 'Ashura'. He said: When you see the crescent of Muharram, count the dates, and then when it is the ninth day, fast on that day. I said: Is that how the Messenger of Allah (peace be upon him) used to do it? He said: Yes.
اردو ترجمہ
حکم بن اعرج سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہمیں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس پہنچا اور وہ اپنی چادر پر زمزم کے کنارے تکیہ لگائے بیٹھے تھے۔ پس میں نے کہا کہ مجھے عاشورہ کے روزے کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے کہا کہ جب تم محرم کا چاند دیکھو تو تاریخیں گنتے رہو۔ پھر جب نو(9)تاریخ ہو تو اس دن روزہ رکھو۔ میں نے کہا: کیا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمایسا ہی کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 612]
