انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) narrated from the Prophet (peace be upon him) that he said: "No one who has an atom's weight of arrogance in his heart shall enter Paradise." A man said: "But a man likes his garment and his shoes to look good." He said: "Indeed, Allah is beautiful and loves beauty. Arrogance is rejecting the truth and looking down on people."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: وہ شخص جنت میں نہ جائے گا جس کے دل میں رتی برابر بھی غرور اور گھمنڈ ہو گا۔ ایک شخص بولا کہ ہر ایک آدمی چاہتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا (اوروں سے) اچھا ہو، (تو کیا یہ بھی غرور اور گھمنڈ ہے؟) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی پسند کرتا ہے۔ غرور اور گھمنڈ یہ ہے کہ انسان حق کو ناحق کرے (یعنی اپنی بات کی پچ یا نفسانیت سے ایک بات واجبی اور صحیح ہو تو اس کو رد کرے اور نہ مانے) اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 54]
