انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Avoid the seven destructive sins." They asked: "O Messenger of Allah, what are they?" He said: "1. Associating partners with Allah, 2. Sorcery, 3. Killing a soul which Allah has forbidden except by right, 4. Consuming interest (usury), 5. Consuming the property of orphans, 6. Fleeing from the battlefield, 7. Slandering chaste, innocent, believing women."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ سات گناہوں سے بچو جو ایمان کو ہلاک کر ڈالتے ہیں۔ صحابہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! وہ کون سے گناہ ہیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: 1۔ اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔ 2۔ اور جادو کرنا۔ 3۔ اور اس جان کو مارنا جس کا مارنا اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے، لیکن حق پر مارنا درست ہے۔ 4۔ اور سود کھانا۔ 5۔ اور یتیم کا مال کھا جانا۔ 6۔ اور لڑائی کے دن کافروں کے سامنے سے بھاگنا۔ 7۔ اور شادی شدہ ایماندار، پاک دامن عورتوں کو جو بدکاری سے واقف نہیں، عیب لگانا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 47]
