انگریزی ترجمہ
A'ishah (may Allah be pleased with her) said: I asked: "O Messenger of Allah, Abdullah ibn Jud'an used to maintain ties of kinship and feed the poor during the time of ignorance. Will that benefit him?" He said: "It will not benefit him, for he never once said: 'O my Lord, forgive my sins on the Day of Judgment.'"
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہمیں نے کہا کہ یا رسول اللہ! جدعان کا بیٹا جاہلیت کے دور میں ناطے جوڑتا تھا (یعنی رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا تھا) اور مسکینوں کو کھانا کھلاتا تھا، کیا یہ کام اس کو (قیامت کے دن) فائدہ دیں گے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اسے یہ اعمال کچھ فائدہ نہ دیں گے کیونکہ اس نے کبھی یوں نہ کہا کہ اے میرے پروردگار میرے گناہوں کو قیامت کے دن بخش دے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 41]
